ریاض میں دنیا کی نادر اور قیمتی گھڑیوں کی نمائش
’فلپس کے تعاون سے ہونے والی نمائش 11 سے 13 نومبر تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
فیشن کمیشن کے تحت ریاض میں دنیا کی نایاب اور قیمتی گھڑیوں کی نمائش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلپس کے تعاون سے ہونے والی نمائش 11 سے 13 نومبر تک جاری رہے گی۔
کمیشن نے کہا ہے کہ ’نمائش میں سعودی شہریوں کو دنیا کی نادر اور نایاب کے علاوہ قیمتی گھڑیاں دیکھنے کا موقع ملے گا‘۔
’نمائش میں دنیا کے بڑے برانڈ اور کمپنیاں حصہ لیں گے جو اس سے پہلے دنیا کے متعدد ممالک میں حصہ لے چکی ہیں‘۔