توانائی، اقتصادی اور مالیاتی بحرانوں کا شکار ملک لبنان نے مس انٹرنیٹ لبنان 2021 کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کچھ انتہائی بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا کرنے والے ملک لبنان نے مس انٹرنیٹ لبنان کے ٹائٹل کے لیے مقابلہ منعقد کیا ہے حالانکہ وہاں زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنا انٹرنیٹ بحال رکھنے کے لیے بجلی کی کمی ہے۔
مزید پڑھیں
-
لبنان سے اقتصادی معاملات بند کیے جائیں، چیئرمین چیمبر آف کامرسNode ID: 615566
ایک سوشل میڈیا صارف لاما سلیم نے ٹویٹ کیا ’میرا خیال تھا کہ میں نے کچھ بدترین دیکھا، لیکن اب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے پاس 2021 کے لیے مس انٹرنیٹ لبنان ہے۔‘
رغم كل مصايب لبنان، الحمدلله قدرنا نتوّج Miss Internet
إنجاز جديد للعام 2021 pic.twitter.com/h2IfPU8Kv0— Mhّmd (@dankar) November 8, 2021
واضح رہے کہ لبنان میں موسم گرما کے دوران طویل بلیک آؤٹ کی وجہ سے 200 سے زائد کاروبار اپنے دروازے بند کرنے پر مجبور ہوئے۔
عالمی بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان کی معیشت 2020 کے دوران 20 فیصد سکڑ گئی اور رواں برس اس کے مزید 9.5 فیصد سکڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
معاشی بحران کی وجہ سے لبنانی پاؤنڈ نے بلیک مارکیٹ میں اپنی قیمت کا 90 فیصد سے زیادہ کھو دیا ہے۔لبنان کے ایسے گھرانے جو کبھی ترکی یا قبرص میں سالانہ تعطیلات گزارنے کے متحمل ہو سکتے تھے، وہ اب بمشکل اپنی بنیادی ضروریات پوری کر پاتے ہیں۔
مزید یہ کہ بحیرہ روم کے ملک سے منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں اور یمن میں حوثیوں کا دفاع کرنے والے اس کے وزیر اطلاعات کی وجہ سے لبنان کے اپنے خلیجی پڑوسیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بدتر ہو گئے ہیں۔
اس افراتفری اور زوال کے ماحول میں بہت سے لوگوں نے اس طرح کے مقابلۂ حسن کو غیر حقیقی ایونٹ کے طور پر دیکھا۔
I thought I saw the worst, but now I just saw that we have a miss Internet Lebanon for 2021
— Lama (@LamaSleem) November 8, 2021