ملٹری انڈسٹریز کی دبئی ایئر شو میں شرکت
جمعرات 11 نومبر 2021 20:14
ایئرشو 14 نومبر کو شروع ہوگا جو 18 نومبرتک جاری رہے گا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز، دبئی ایئرشو کے 17 ویں سیشن میں شرکت کرے گی- ایئر شو 14 سے 18 نومبر کے دوران امارات کے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوگا-
العربیہ نیٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز دبئی ایئر شو میں سعودی عرب کی نمائندگی کرے گی- سعودی عرب عسکری صنعتوں کی غیرمعمولی طور پر سرپرستی کررہا ہے-
دبئی ایئر شو میں شرکت کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سٹراٹیجک شرات کے معاہدے کرنا عسکری صنعتوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا اور قومی معیشت میں عسکری صنعت کی حصہ داری بڑھانا ہے ـ
سعودی عرب میں 6 سے 9 مارچ 2022 کے دوران ریاض میں ورلڈ ڈیفنس ایگزیبیشن منعقد کی جائے گی - دبئی ایئر شو میں شرکت کے موقع پر اس کا تعارف بھی کرایا جائے گا-