Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹ اور دھوکہ دہی پر سنیپ چیٹ ایکٹیویسٹ گرفتار

’محض ویوز اور لائک حاصل کرنے کے لیے اس نے جھوٹی کہانی گڑھی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے جھوٹ اور دھوکہ دہی کی وجہ سے سنیپ چیٹ ایکٹیویسٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ایکٹیویسٹ نے نامعلوم افراد کی طرف سے بلیک میل ہونے کا دعوی کیا تھا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’زیر حراست شخص نے سنیپ چیٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے دعوی کیا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے‘۔
’ویڈیو میں اس نے دعوی کیا ہے کہ بلیک میلروں نے اس سے خطیر رقم کا مطالبہ کیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کے دعوے میں کوئی حقیقت نہیں‘۔
’جب اس سے تفتیش کے دوران بلیک میلنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ محض ویوز اور لائک حاصل کرنے کے لیے اس نے جھوٹی کہانی گڑھی ہے‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’لوگوں کو دھوکہ دینے اور جھوٹ بولنے پر اسے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ سائبر کرائم کے الزام میں اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: