ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کے لیے 2 شرائط کوپورا کرنا ضروری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک سے ایک غیرملکی نے دریافت کیا تھا کہ آیا وہ ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتا ہے یا نہیں؟
مزید پڑھیں
-
دس ٹریفک خلاف ورزیاں ہیں جن کا جرمانہ دو ہزار ریال تکNode ID: 605786
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کو ہیوی وہیکل ڈرائیونگ اور کمرشل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اجازت ہے تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ شرائط پوری کی جائیں ـ
بنیادی شرط کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’لائسنس پیشے سے مطابقت رکھتا ہو اور آئی ڈی (اقامہ ) مؤثر ہو‘-
واضح رہے کمرشل اور ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ان غیر ملکیوں کےلیے ہی کیا جاتا ہے جو مملکت میں ڈرائیور کے پیشے پر مقیم ہیں ـ
ایسے افراد جو فیملی ڈرائیور یا دیگر پیشوں پر مقیم ہیں انہیں کمرشل یا ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کی اجازت نہیں ہوتی ـ