Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: کورونا سے ایک دن میں 73 ہلاکتیں ،911 نئے کیسز

اب تک 19 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے (فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 911 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہےـ مصری وزارت صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہےـ
عاجل نیوز نے مصری وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 419 افراد صحت یاب ہوئے جن کا کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیاـ
مصر میں اب تک کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 719 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 852 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے مصری وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران مصر کے طول وعرض میں 73 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس مرض سے اب تک 19 ہزار 780 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

شیئر: