مصرمیں کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں کمی
جمعرات 21 جنوری 2021 11:32
ایک ہی روز میں 51 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
جمہوریہ مصر میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران مزید 789 کورونا کے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہی دن میں اس مہلک وائرس سے 51 افراد ہلاک ہوئے۔
ویب نیوز سبق نے مصری وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کووڈ 19 سے صحتیابی کے تناسب میں کمی ہوئی ، ایک روز میں 511 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے۔
مصر میں اب تک کورونا کیسز کی مصدقہ تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 963 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے 1 لاکھ 24 ہزار 605 افراد صحتیاب ہوئے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقررکردہ ضوابط پرپابندی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے تاکہ وائرس کو زیادہ سے زیادہ پھیلنے سے روکا جاسکے۔
ڈاکٹر مجاہد کا کہنا تھا کہ کورونا سےبچاو کے لیے لوگوں کو معلوماتی کتابچے فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اہم معلومات پر مبنی مختصر دستاویزی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگرکیاگیاہے۔
وزارت صحت جامع اندازمیں کام کررہی ہے تاکہ لوگوں کو اس وائرس سے بچایا جاسکے