تعطیلات کے باعث شادی ہال کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ
’رواں ہفتے کے دوران شادی ہالز کے کرائے 15 ہزار ریال سے 80 ہزار ریال تک ہوگئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سکول تعطیلات کے ساتھ شادی ہالز کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران شادی ہالز کے کرائے 15 ہزار ریال سے 80 ہزار ریال تک ہوگئے ہیں۔
شادی ہال میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی شہری ممدوح العمیری نے کہا ہے کہ ’سکول تعطیلات کے دوران شادی ہالز کی بکنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے‘۔
’اس کے باعث کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم شادی ہال کے کرائے پیش کی جانے والی خدمات پر منحصر ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث شادی ہالز کو سب سے زیادہ نقصان ہوا تھا‘۔
’اب شادی ہالز میں پوری گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ تمام شادی ہالز میں ایس او پیز کی پوری پابندی کی جارہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام شادی ہالز میں داخلہ صرف ان افراد کے لیے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہوں‘۔