Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے: سعودی سفیر

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ اور سعودی مجلس شوریٰ کے چئیرمین رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کورونا کی وجہ سے معطل فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے سلسلے میں اسلام آباد سے جدہ روانہ ہونے والی پہلی مسافر پرواز کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ’17 دسمبر کو پاکستان میں افغانستان سے متعلق وزرائے خارجہ کانفرنس ہو رہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ 20 دسمبر کو چیئرمین سعودی مجلس شوریٰ وفد کے ہمراہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ سپیکر، چیئرمین سینیٹ، صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں گے۔‘
سعودی سفیر نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی ورکرز جلد اپنے دوسرے گھر سعودی عرب واپس پہنچ سکیں۔‘

شیئر: