پروازوں پر پابندی کا مقصد کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے منصوبے پر کام کرنا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر ابتدائی طور پر لگائی گئی پابندی ماہ دسمبر کی ڈیڈ لائن سے آگے بڑھے گی یا ختم کر دی جائے گی۔
جاپان اور اسرائیل سمیت دیگر ممالک نے بھی نئی قسم کے وائرس او می کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔
آئرلینڈ کی ائیر لائنز کمپنی رایان ائیر کی جانب سے عام طور پر پورے یورپ اور دنیا بھر کے دوسرے ممالک میں یومیہ ہزاروں پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔
او می کرون کا پھیلاؤ روکنے میں پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
یورپ میں کورونا وبا کا پھیلاو کی صورتحال مراکش سمیت دنیا کے بہت سے دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ خراب ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں 50 ہزار کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مراکش میں کورونا وائرس کے صرف 90 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔