Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی شخص نے گاڑی بچوں پر چڑھا دی، ایک ہلاک

دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کردیا گیا ( فائل فوٹو: خلیج ٹائمز)
کویت میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ شہری نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے اپنے تین بچوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔
عاجل ویب نے کویتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ کویت  کے ایک علاقے میں شہری گاڑی کو ریورس کر رہا تھا اور اسے پتہ نہیں تھا کہ بچے گاڑی کے پیچھے کھیل رہے ہیں جو گاڑی کی زد میں آ گئے۔‘
حادثے کے نتیجے میں چار سالہ بچی کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کردیا گیا۔
ھسپتال میں زیر علاج دونوں بچوں کی عمریں سات سال سے کم ہیں۔
پولیس نے بچوں کے والد کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کے بارے میں پوچھ گھ کی جا رہی ہے۔
 

شیئر: