Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی سفیر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے اعزاز میں تقریب

اماراتی سفیر نے کمپنیوں کے سفارت خانے کے ساتھ تعاون اور سٹریٹجک شراکت کی تعریف کی (فوٹو: اماراتی سفارت خانہ)
متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبيد الزعابی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔
جمعرات کو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیٖغام میں کہا گیا کہ ’متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبيد الزعابی نے #UAE50 کے جشن میں فعال شراکت اور شرکت کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے لیے ایک اعزازی تقریب کی میزبانی کی اور سفارت خانے کے ساتھ ان کے تعاون اور سٹریٹجک شراکت کی تعریف کی۔‘

 

شیئر: