Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمپنگ کے لیے ریاض میں چھ قومی پارک تیار

ملک میں 300 سے زیادہ قومی پارک قائم ہیں۔ ( فوٹو: ٹوئٹر)
شجر کاری کے فروغ کے ادارے نے ریاض کے اطراف میں کیمپنگ کے لیے چھ قومی پارکوں میں جگہ مختص کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے نے موسم سرما کا لطف اٹھانے کے لیے  35 ہزار کیمپ لگانے کی سہولت فراہم کی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’الغاط، ثادق، نفود، البخرا، المزاحمیہ اور الوسیع قومی پارکوں میں کیمپنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’وزارت زراعت کے تعاون سے نجی و سرکاری اداروں کے علاوہ عام افراد بھی کیمپنگ کے لیے اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک میں 300 سے زیادہ قومی پارک قائم ہیں جن کی 2016 میں تعداد 19 سے زیادہ نہ تھی۔‘
’ادارے نے قومی پارکوں کی توسیع کرکے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے پرفضا مقامات میں وقت گزارنے کی سہولت فراہم کی ہے۔‘

شیئر: