Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں بارش کا امکان، تبوک میں برفباری

جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو: واس)
 سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جہاں موسم سرد ہو رہا ہے وہاں کئی شہروں میں بارش کے بھی امکانات ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے چار ریجنوں میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘
’مدینہ منورہ، حائل اور خلیج عربی کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، ہدا اور شفا کے علاوہ عسیر کی متعدد کمشنریوں اورباحہ میں بھی دھند رہے گی۔‘
تبوک اور شمالی علاقوں کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں برفباری ہوگی جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت منفی تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’قصیم ، مشرقی ریجن اور ریاض میں درجہ حرارت تین سے آٹھ سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے‘۔
’درجہ حرارت میں کمی آج منگل سے جمعرات تک رہے گی جہاں بعض علاقوں میں رات کے وقت منفی تک پہنچ سکتی ہے‘۔
ادھر ریاض میں بارش کے موسم کا مقابلہ کرنے کے لیے میونسپلٹی نے مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بارش کے بعد سیلابی ریلوں اور شاہراہوں سے پانی صاف کرنے کے لیے 200 سے زیادہ کارکن تیار کر رکھے ہیں۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ریاض شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 800 سے زیادہ مختلف قسم کے آلات تیار ہیں۔‘

شیئر: