Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر شہری گرفتار

’غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنے پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو جازان کی کمشنری العیدابی میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کی گاڑی میں 6 یمنی سوار تھے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے آئے تھے‘۔
جازان پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کے ساتھ کسی قسم کا تعاون کرنا، ان کی مدد کرنا یا انہیں ٹھکانہ یا ٹرانسپورٹ فراہم کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’ایسا کرنے پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: