Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود الشمالیہ میں چند دنوں بعد برفباری کا آغاز ہوگا

شمالی حدود میں برفباری کا آغازسال 2008 سے ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شمالی حدود کے علاقے میں برفباری کا آغاز ہوجائے گا۔
سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے مزید کہا کہ سال 2008 مملکت کے شمالی علاقوں میں برفباری کاآغاز ہو جس کے بعد سے وہاں ہربرس موسم سرما میں برف پڑتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے شمالی علاقے میں برفباری کے آغاز سے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔
موسم کے حوالے سے القحطانی کا کہنا تھاکہ مملکت کے مختلف علاقے جن میں ریاض ، قصیم اور مشرقی ریجن شامل ہے میں درجہ حرارت کمی کی جانب مائل رہے گا جبکہ مذکورہ بالا علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
دیگر علاقے جن میں حائل ، الجوف ، تبوک شامل ہیں میں بھی سرد اورتیز ہواوں کا راج رہےگا۔ جبکہ عسیر ، جازان ، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقے بھی بادلوں میں گھرے رہیں گے۔

شیئر: