الیکٹریکل کیبل چوری میں ملوث تین پاکستانی گرفتار
زیرتعمیر عمارت سے الیکٹریکل کیبلزاور دیگر تعمیراتی اشیا چرائی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن میں پولیس نے تین غیرملکیوں کو بجلی کے کیبل چرا کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے تین پاکستانیوں کو الیکٹریکل کیبل چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے کیبل زیر تعمیرعمارت سے چرائے تھے۔ ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات و استغاثہ کے ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پراسیکیوشن سے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے زیر تعمیر عمارت سے کیبل اور الیکٹریکل مین سوئچ کے علاوہ بجلی کی دیگر چیزیں بھی چرائیں، جو تعمیرات کے لیے استعمال کی جانی تھیں۔
واضح رہے بعض عمارتوں کے مالکان کی جانب سے زیر تعمیر عمارتوں میں لگائے جانے والے کیبل محفوظ طریقے سے نہیں رکھے جاتے ہیں۔