Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کے علاوہ برآمدات میں 25 فیصد سے زائد اضافہ 

محکمہ شماریات کے مطابق سب سے زیادہ سامان چین کو برآمد کیا گیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ اکتوبر 2021 کے دوران اکتوبر 2020 کے مقابلے میں تیل کے علاوہ برآمدات میں 25.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021 کے دوران 23.8 ارب ریال مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ اپریل 2020 کے دوران تیل کے علاوہ برآمدات 19 ارب ریال کی ریکارڈ کی گئی تھیں۔  
محکمہ شماریات نے توجہ دلائی کہ سالِ رواں اکتوبر میں تیل کے علاوہ برآمدات میں 1.5 ارب ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر 2021 کے مقابلے میں 5.9 فیصد کم مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔  
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021 میں اشیا کی برآمدات میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔ اضافہ اکتوبر 2020 کے مقابلے میں ہوا جبکہ عالمی تجارت، سفری پابندیوں اور لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر تھی ۔ اکتوبر 2020 میں 55.9 ارب کا سامان برآمد کیا گیا تھا ۔ تیل برآمدات میں 123.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اس کی قیمت 45.5 ارب ریال تھی ۔  
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ کل برآمدات میں تیل برآمدات کی شرح اکتوبر 2020 میں 66.1 فیصد سے بڑھ کر اکتوبر2021 میں 77.6 فیصد ہوگئی۔  
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ معدنیاتی مصنوعات اور کیمیکل مصنوعات برآمد کی گئیں۔  
سب سے زیادہ سامان چین کو برآمد کیا گیا۔ جاپان دوسرے، جنوبی کوریا تیسرے، انڈیا چوتھے اور متحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر رہے۔   

شیئر: