پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت نے سکولوں کے ماہانہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شاہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ اگر بچوں سے کسی اور قسم کی فیس لی گئی تو سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اپنی ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی پرائیوٹ سکول اب ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ بچوں سے داخلہ فیس، سالانہ فیس، انشورنس فیس اور دیگر کسی بھی قسم کے فنڈز نہیں لے سکتا۔‘
مزید پڑھیں
-
ماحول دوستی، سپین میں سکول جانے والے بچوں کے سائیکل قافلےNode ID: 628996
-
تبوک میں طلبہ میں کورونا کی تصدیق پر ایک سکول بندNode ID: 629011
-
طلبہ اور اساتذہ میں کورورنا کی تصدیق پر باحہ کا سکول بندNode ID: 629416
’خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جائیں گے۔‘
واضح رہے حکومت کی جانب سے یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کی روشنی میں جاری کیے گئے ہیں۔
کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اب ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ بچوں سے داخلہ فیس، سالانہ فیس، کیپٹیشن فیس اور دیگرکسی بھی قسم کے فنڈز نہیں لے سکتا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جائیں گے۔
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) December 27, 2021