Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ بند

’تیز بارش اور شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
موسلادھار بارش کے باعث روڈ سیکیورٹی فورس نے آج صبح طائف کی الہدا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے۔
واضح رہے کہ الہدا روڈ منگل کے روز بھی بارش کے باعث 8 گھنٹے بند رہی جس کے بعد اسے کھولا گیا جبکہ دوبارہ تیز بارش ہونے پر اسے آج بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’تیز بارش اور شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہے‘۔
’ایسے موسم میں الہدا روڈ کا سفر انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے جسے احتیاطی تدابیر کے طور پر مسافروں کی سلامتی کے لیے بند کرنا زیادہ مناسب ہے‘۔
دوسری طرف شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے کہا ہے کہ ’موسم تغیر کے باعث الہدا روڈ بند کی جائے تو مسافروں کو پہلے سے ہی اطلاع کرنا زیادہ مناسب ہے‘۔
شہریوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور طائف کے ہائے وے پر متعدد الیکٹرانک بورڈ نصب ہیں جن میں مسافروں کو الہدا روڈ کے بارے میں اطلاع کی جاسکتی ہے‘۔

شیئر: