Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے، 2426 نئے مریض

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد کی موت ہوئی- (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے 2426 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- 875 شفایاب ہوئے ہیں جبکہ دو کی موت واقع ہوئی ہے-
امارات کے خبر رساں ادارے ’وام‘ کے مطابق  متحدہ عرب امارات میں اب تک متاثرین کی کل تعداد  7 لاکھ 61 ہزار  937 تک پہنچ گئی- شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد  7 لاکھ 45 ہزار 55 ہوچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد  2164 ریکارڈ کی گئی ہے-
امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 35 ہزار  593 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
دریں اثنا اماراتی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی مزید  33 ہزار  792 نئی خوراکیں دی گئیں- اب تک امارات میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 2 کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار  493 خوراکیں دی جاچکی ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: