سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ماسک لگانے کی پابندی کے بعد مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 4159 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مملکت کے پانچ علاقوں میں ریکارڈ پر آئیں- ان میں پہلا نمبر ریاض ریجن کا ہے جہاں 1404 خلاف ورزیاں ہوئیں- مدینہ منورہ ریجن 530 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے-
مزید پڑھیں
-
کورونا کیسز بڑھنے لگے، پابندیوں کی خلاف ورزی پر جرمانہNode ID: 552986
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ ریجن میں 490 خلاف ورزیاں ہوئیں اور تیسرے نمبر پر ہے- مشرقی ریجن 473 خلاف ورزیوں سے چوتھے، قصیم ریجن 238 خلاف ورزیوں سے پانچویں اور حدود شمالیہ 208 خلاف ورزیوں سے چھٹے نمبر پر ہے-
وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی مکمل پابندی کریں-
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے بدھ کو بیان جاری کرکے کھلے اور بند تمام مقامات پر سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کی پابندی جمعرات صبح 7 بجے سے بحال کردی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں