خیبر پختونخوا کابینہ کے چار ارکان کی جانب سے فوڈ چین میکڈونلڈ کے پشاور میں ایک نئی ریستوان کے افتتاح کی تصویر کیا سامنے آئی کہ سوشل میڈیا صارفین کو صوبے میں برسر اقتدار جماعت پر تنقید کا گویا ایک موقع ہاتھ آگیا۔
ٹوئٹر پر محمد فہیم نامی صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں تین صوبائی وزرا اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات میکڈونلڈز ریستوران کا افتتاح کرتے نظر آرہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد فہیم نے لکھا کہ ’ تین صوبائی وزرا اور ایک معاون خصوصی پشاور میں میکڈونلڈ کا افتتاح کر رہے ہیں۔ شاباش کے پی حکومت‘
3 Provincial Ministers & a special assistant inaugurating McDonald in Peshawar
Well Done KP Government pic.twitter.com/5zcjFirNq2— Muhammad Faheem (@MeFaheem) December 31, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل افتتاح کی تصویر میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل امین اور معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف دیگر افراد کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
صحافی خاور گھمن نے خیبر پختونخوا میں حکمراں جماعت کی بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ اس تصویر میں ڈھونڈ نکالا۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے خاور گھمن نے لکھا ’خیبر پختونخواہ میں الیکشن ہارنے کی وجہ،،،‘
خیبر پختونخواہ میں الیکشن ہارنے کی وجہ ،،،،،،، https://t.co/0NhaS5qW4r
— Khawar Ghumman (@Ghummans) January 1, 2022
مبشر زیدی نے لکھا ہے ’منسٹرز کومبو اب میکڈونلڈز پشاور میں دستیاب ہے۔‘
Ministers Combo now available at McDonalds Peshawar pic.twitter.com/o4rxpdhAkQ
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) January 1, 2022
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے صوبائی معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اس تصویر پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’صوبے میں دوستانہ اور ذاتی تعلقات ہے اور صوبائی وزرا کا سب سے تعلق ہے۔
’پہلے پشاور میں دہشت گردی کی وجہ سے خوف و ہراس تھا اب یہاں ملٹی نیشنل کمپنیاں انوسمنٹ کر رہی ہیں۔‘
صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش نے اردونیوز کو بتایا ’پشاور میں ایک ملٹی نیشنل برانڈ کی جانب سے نئے ریستوران کا افتتاح نوجوانوں لیے ایک اچھا اقدام ہے۔ ہمیں افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا اور ہم اس میں شامل ہوئے۔‘
حیات نامی صارف ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس ریستوران کا افتتاح پہلے ایک ٹک ٹاکر سے کرایا گیا تھا۔
اس سے پہلے ٹک ٹوکر سے افتتاح کرایا گیا-- https://t.co/EcVdeICovE pic.twitter.com/bbam9U2OM1
— Hayat. (@wahhayat) January 1, 2022