سعودی فالکنز کلب کی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت
جنگلی حیات کےعالمی دن کو 'زمین پر زندگی' کے عنوان سے منایا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی فالکنز کلب نے 30 دسمبر کو جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والی مختلف تقریبات کے حوالے سے ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق جنگلی حیات کے عالمی دن کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کو خلیج تعاون کونسل کے پویلین میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
نمائش میں شرکت کرنے والوں کو فالکنز کی مختلف اقسام کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں ان پرندوں کی نشوونما، حیاتیاتی نوعیت اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ میں کے بارے میں مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی۔
سعودی فالکنز کلب کا مقصد اس نایاب پرندے کی نشو ونما میں مملکت کے منفرد کردار کو اجاگر کرنا اور ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے والے زائرین کے لیے اس کی اہمیت سے متعارف کرانا ہے۔
واضح رہے کہ ایکسپو2020 میں جنگلی حیات کےعالمی دن کو 'زمین پر زندگی' کے عنوان سے منایا گیا۔