Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: وادی وج روڈ پر زمین دھسنے کا راز کیا ہے؟

تارکول کی تہہ ہٹ جانے کے بعد گڑھے کی شکل بن گئی- (فوٹو اخبار 24)
طائف کی مشہور ’وادی وج‘ روڈ پر زمین اچانک دھنس جانے پر دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچنے کے منظر پر مشتمل وڈیو وائرل ہوگئی- گاڑیاں گہرے گڑھے میں لٹک گئیں- دونوں کو بھاری نقصان پہنچا-
اخبار 24 اور عاجل کے مطابق طائف میونسپلٹی نے مسجد الکوع کے قریب وادی وج روڈ پر زمین اچانک دھنسنے کے اسباب سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا- سوشل میڈیا صارفین نے روڈ پر گہرا گڑھا بن جانے اور پھر اس کی وجہ سے گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثات پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا-
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ روڈ پر تارکول کی تہہ دھنس جانے کی وجہ سے گڑھا بنا ہے- گہرا نہیں ہے-  اس سے نیشنل واٹر کمپنی کے ماتحت نکاسی آب کی پائپ لائن ٹوٹ گئی- جس سے تارکول کی تہہ ہٹ جانے کے بعد گڑھے کی شکل بن گئی-
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ گڑھے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل واٹر کمپنی نے اپنے اہلکار جائے وقوعہ بھیج دیے- کمپنی کی ٹیم نے ٹوٹے ہوئے  پائپ کی اصلاح و مرمت کی اور اس کے بعد دھنسے ہوئے حصے کی بھرائی اور پھر استرکاری کا کام بھی انجام دے دیا-
اس سے قبل سوشل میڈیا کے صارفین نے مطالبہ کیا تھا کہ ہنگامی بنیاد پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے- متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہو اور وہ رائے عامہ کو بتائے کہ آخر عام شاہراہ پر زمین کیوں کر دھنسی اور اس کی اصلاح و مرمت کا کام کس طرح انجام دیا جانا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: