جدہ بلدیہ کی غلطی، ’قبرستان خالی کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی‘
جدہ میں ترقیاتی منصوبے کے تحت متعدد علاقے توڑے جارہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
بلدیہ جدہ کے ترجمان محمد البقمی کا کہنا ہے کہ قبرستان کو خالی کرنے کا نشان غلطی سے سروے ٹیم کی جانب سے لگایا گیا تھا جسے نشاندہی ہوجانے پرمٹا دیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ بلدیہ کی جانب سے خالی کرائے جانے والے علاقوں میں قائم عمارتوں پر نشانات لگاتے ہوئے توڑے جانے کی تاریخ درج کی جا رہی ہے۔
بلدیہ کی سروے ٹیموں نے ’الکندرہ‘ کے علاقے میں قائم قدیم قبرستان کی دیوار پربھی خالی کرانے کی حتمی تاریخ درج کردی۔
قبرستان کی دیوارپرخالی کرانے کی تاریخ دیکھ کرسوشل میڈیا پر بلدیہ ٹیم کے غیرذمہ دارانہ مظاہرے کے حوالے سے لوگوں بلدیہ کی جانب سے خالی کرائے جانے کی عبارت اور تاریخ کی فوٹو اپ لوڈ کردی.
بلدیہ کے ترجمان نے اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کچھ ہوا وہ انسانی غلطی تھی ، قبرستان کو ’خالی‘ کرائے جانے کے حوالے سے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں ہوئے، سروے ٹیم کی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے قبرستان کی دیوار پردرج خالی کرانے کا نشان اور ڈیڈ لائن مٹا دی گئی ہے.‘
واضح رہے جدہ شہرکے نئے ترقیاتی منصوبے کے تحت شہر کے جنوبی علاقوں کو توڑا جا رہا ہے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کی جانب سے منصوبے میں آنے والی آبادیوں کو خالی کرانے کےلیے نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔
نوٹسز کے اجرا کے بعد عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پرانتہائی تاریخ درج کردی جاتی ہے۔ بلدیہ کی سروے ٹیم کے اہلکاروں کی غفلت کے باعث قبرستان کی دیوار پربھی عربی میں ’اخلا‘ یعنی خالی کیاجائے درج کرکے تاریخ لکھ دی گئی تھی.