سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے سنگاپورکے وزیر سماجی اور مسلمانوں کے امور ماساقوس ذوالکفل سے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ان دنوں سنگاپور کے سرکاری دورے پرہیں۔
وزیر خارجہ اور سنگاپوری وزیرسماجی امور نے باہمی دلچسپی کے موضوعات پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پردونوں ممالک کے مابین مختلف امور میں تعاون کے فروغ کا بھی جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔