Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
تحریک انصاف کی حکومت نے رواں سال کے پہلے مہینے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
سنیچر کی رات کو جاری ہونے والے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹر تین روپے ایک پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت فی لیٹر 114 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تین روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت فی لیٹر 144 روپے 62 پیسے ہے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پر بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے 15 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
نوٹیکفیشن کے مطابق ’عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے وزیراعظم سے پیٹرول کی قیمت پانچ روپے 52 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت چھ روپے 19 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے سیلز ٹیکس میں کمی کا حکم دیا۔‘
’وزیراعظم کے اس اقدام سے وزارت خزانہ کے ریونیو میں دو ارب 60 کروڑ کی کمی ہوگی۔‘

شیئر: