عرب اتحاد کے حوثیوں کے 64 ٹھکانوں پر حملے، 280 دہشت گرد ہلاک
اتوار 16 جنوری 2022 19:22
عرب اتحاد نے مارب میں 45 اہداف کو نشانہ بنایا- (فوٹو سبق)
عرب اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مارب اور البیضا میں حوثیوں کے 64 اہم ٹھکانوں پر حملے کیے- جس سے ان کی 30 گاڑیاں تباہ اور 280 حوثی دہشت گرد ہلاک ہوئے-
سبق اور عاجل کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ مارب میں 45 اہداف کو نشانہ بنایا- جس کے نتیجے میں حوثیوں کی 17 عسکری گاڑیاں تباہ اور 220 دہشت گرد ہلاک ہوئے-
عرب اتحاد نے زور دے کر کہا کہ ان کے طیاروں نے البیضا میں حوثیوں کے 19 اہداف پر حملے کرکے 60 دہشت گردوں کو ہلاک اور 13 گاڑیوں کو تباہ کیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں