Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا ابھی خاتمے سے بہت دور ہے‘ جانور بھی متاثر ہونے لگے

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جانوروں پر کورونا کے اثرات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی خاتمے سے بہت دور ہے کیونکہ فرانس، جرمنی اور برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تیزی منتقل ہونے والا وائرس اومی کرون دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے بعض حکومتوں کو نئی پابندیاں بھی لگانا پڑی ہیں جبکہ ویکسین کے بوسٹر شاٹس کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔
منگل کو جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہا نوم نے صحافیوں کو بتایا کہ وبا اب بھی اپنے خاتمے سے بہت دور ہے۔
یورپ نئے کیسز کا مرکز بن چکا ہے، جہاں منگل کو جرمنی میں کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کر گئے تھے اور فرنس میں تقریباً پانچ لاکھ کیسز سامنے  آئے۔
انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ اومی کرون کو کورونا وائرس کی ہلکی قسم سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ لاطینی امریکہ سے مشرقی ایشیا تک اس کے کیسز میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی شدت اوسطاً کم ہوگی لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ یہ بیماری کم خطرناک ہے۔
یورپ میں گذشتہ ہفتے وائرس کے 50 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور عالمی ادارہ صحت نے پیش گوئی کی ہے کہ اومی کرون مارچ تک نصف یورپی افراد کو متاثر سکتا ہے جس سے پورے براعظم کے ہسپتال بھی بھر سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے پیش گوئی کی ہے کہ اومی کرون مارچ تک نصف یورپی افراد کو متاثر سکتا ہے (فوٹو: روئٹرز)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب جانوروں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے کہ وائرس ان پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے کیونکہ کم از کم دو ممالک میں بڑے اور چھوٹے جانوروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
منگل کو جنوبی افریقہ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بند چڑیا گھروں میں شیروں کو ان کی دیکھ بھال کرنے والوں سے کورونا وائرس لگنے کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل جوہانسبرگ میں تین شیروں اور دو چیتوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

شیئر: