Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کو سہولیات، مشاعر مقدسہ میں ترقیاتی منصوبے

حجاج کرام کو منی اور عرفات میں قیام میں آسانی ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
’کدانہ‘ ڈیولپمنٹ کمپنی نے جمعرات کو منیٰ اور عرفات میں متعدد ترقیاتی منصو بے نافذ کرنے کے لیے 16 ٹھیکوں پر دستخط کر دیے ہیں- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کدانہ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین حاتم بن حامد مومنہ نے ٹھیکے داروں کی قومی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے ساتھ منصوبوں پرعمل درآمد کے ٹھیکوں پردستحط کیے- 
یہ کمپنیاں اس قسم کے منصوبوں کا تجربہ بھی رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے اچھی ساکھ کی حامل ہیں- عمل درآمد کا آغاز آئندہ چند دنوں میں کر دیا جائے گا- 
منیٰ اورعرفات میں ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کی بدولت خیموں کا موجودہ نظام بہتر ہو جائے گا-
حجاج کرام کو منی اور عرفات میں قیام میں آسانی ہوگی- نئے منصوبوں کی بدولت منی، عرفات اور مزدلفہ میں خیموں کے لیے درکارسہولیات عمدہ ہوں گی- 
یاد رہے کہ مذکورہ 16 منصوبے مشاعر مقدسہ کے عظیم ترقیاتی منصوبے کا پہلا مرحلہ ہیں- آئندہ مرحلے میں مزید منصوبے نافذ ہوں گے- 

شیئر: