Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانہ میں پاکبانوں کو سہولت فراہم کی جارہی ہے، خالد رانا

ریاض(ذکاء اللہ محسن)سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت سے ہم وطنوں کو مستفید ہونے کیلئے سفارتخانہ پاکستان نے چانسری ہال میںمرکز قائم کیا ہےجہاں ہموطنوں کی بھرپور معاونت کی جارہی ہے۔ اس سلسلے صدر پی ایم ایل ن ریاض خالد رانا نے وفد کے ہمراہ سفارتخانہ پاکستان کا دورہ کیا اور پیش کی جانے والی سہولتوں کے متعلق آگاہی حاصل کی۔ خالد رانا نے کہا کہ سفارتخانے میں پاکبانوں کو پاسپورٹ کی تجدید، آؤٹ پاس کا اجرائ اور سعودی پاسپورٹ آفس سے آن لائن اپوائنٹمنٹ کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ناظم الامور حسن وزیر پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ویلفئیر آفیسرزعبدالشکور اور محمود لطیف ،ہیڈ آف چانسری سردار محمد خٹک اور عملہ تمام متعلقہ سہولیات مہیا کررہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: