Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 4 ہزار474 نئے کیسز کی تصدیق، 2 اموات

کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا کے مزید 4 ہزار 474 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ  وائرس سے متاثرہ 2 ہلاکتوں کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 931 تک پہنچ گئی۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار 471 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 4 ہزار 445 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 532 ہو گئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے 869 افراد کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے لگائی جانے والی ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک سعودی عرب میں 5 کروڑ 65 لاکھ 5 ہزار 420 ویکسین کی خورکیں لگائی جاچکی ہیں۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک جسے بوسٹرڈوز کہا جاتا ہے لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں صحتی اورتوکلنا ایپ پراپائنٹمنٹ حاصل کی جارہی ہے۔
واضح رہے یکم فروری سے ایسے افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگائے ہوئے 8 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے توکلنا پرانکا ’امیون ‘ اسٹیٹس ختم ہوجائے گا جس کے بعد وہ کسی سرکاری ونجی ادارے کے علاوہ عوامی مقامات یا مارکیٹوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

شیئر: