Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرن ہالینڈ کا بین کٹنگ کے لیے برتھ ڈے سونگ سوشل میڈٰیا پر وائرل

ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ کی شادی گذشتہ برس آسٹریلیا میں ہوئی تھی۔ (تصویر: ایرن ہالینڈ ٹوئٹر)
اسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر بین کٹنگ آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بین کٹنگ پاکستان میں اکیلے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ ایرن ہالینڈ بھی پی ایس ایل میں پریزینٹر کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ کے دوران اتوار کو ان کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے گراؤنڈ میں مائیک پر سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کے سامنے اپنے شوہر کے لیے برتھ ڈے سونگ گایا اور رقص بھی کیا۔
انہوں نے بین کٹنگ سے یہ بھی کہا کہ وہ ان کے جنم دن کے لیے کوئی تحفہ نہیں لے سکیں کیونکہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے باہر شاپنگ پر نہیں جا سکیں۔
میچ کے دوران ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی اور سوشل میڈیا پر صارفین ایرن ہالینڈ اور ان کی آواز کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ارحم نامی صارف نے لکھا کہ ’ایرن ہالینڈ کی آواز بہت خوبصورت ہے۔‘ 

انمول فریا نامی صارف کو تو ایرن ہالینڈ کا گانا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے کہا اس سے زیادہ ’کیوٹ‘ چیز تو اس وقت پورے سوشل میڈیا پر نہیں۔

واضح رہے ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ کی شادی گذشتہ برس فروری میں ہوئی تھی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ben Cutting (@cuttsy_31)

32 سالہ ایرن ہالینڈ 2013 میں مس ورلڈ آسٹریلیا بھی رہ چکی ہیں اور آسٹریلوی ٹیلیوژن پر مختلف شوز کی میزبان کی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

شیئر: