Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین صحافی رعنا ایوب کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں

ممبئی حکومت نے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے شہر ممبئی میں پولیس نے صحافی رعنا ایوب کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
منگل کو رات گئے کی گئی اپنی ایک ٹویٹ میں صحافی رعنا ایوب کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس نے ان کے خلاف غلط خبریں پھیلانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’وقت آگیا ہے کہ ایسے منظم اور ڈھٹائی پر مبنی آن لائن تشدد کو روکا جائے اور اس میں ملوث لوگوں کو گرفت میں لیا جائے۔‘
انڈین میڈیا آؤٹ لیٹ ’دا پرنٹ‘ کے مطابق ممبئی پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ صحافی رعنا ایوب کو سوشل میڈیا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے پر درج کیا ہے۔
انڈین میڈیا آؤٹ لیٹ ’دا پرنٹ‘ کے مطابق ممبئی پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ صحافی رعنا ایوب کو سوشل میڈیا پر جنسی طور پر ہراساں کرنے پر درج کیا ہے۔
رعنا ایوب سوشل میڈیا پر اکثر انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں کے نشانے پر رہتی ہیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرتی ہیں۔
ٹوئٹر پر میڈیا ادارے اور صحافی رعنا ایوب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
’انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس‘ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’رعنا ایوب کے خلاف انڈیا میں آن لائن وائلنس ناقابل قبول ہے اور اسے رکنا چاہیے۔‘
’ممبئی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز اس کی روک تھام کے لیے پہلا اہم قدم ہے۔‘

انڈین کانگریس کے رکن سلمان نظامی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ صرف سوچ ہی سکتے ہیں کہ رعنا ایوب کو ہر روز کیا سہنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اقلیت میں ایک ایک بڑا نامی بے جے پی حکومت کے خلاف ایک خطرہ ہے۔‘

واضح رہے صحافی رعنا ایوب ’گجرات فائلز‘ کی مصنف ہیں اور جس میں انہوں نے 2002 میں گجرات میں ہونے والے فسادات کے حوالے سے اس وقت کی بی جے پی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

شیئر: