Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اس سال پہلی مرتبہ نئے کورونا کیسز دو ہزار سے کم

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 4 لاکھ 88 ہزار ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار سے بھی کم سامنے آئے ہیں جو اس سال سب سے کم تعداد ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 88 ہزار 153  ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار 991 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 55 ہزار 642 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 149 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 83 ہزار466 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 262 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 28  ہزار 710 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 742 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: