Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین انتظامیہ میں معاون سربراہ کے عہدے پر خاتون کا تقرر

’ڈاکٹر فاطمہ التویجری کا تقرر مسجد نبوی میں خواتین امور کے شعبے میں مثبت تبدیلی کا باعث ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے ڈاکٹر فاطمہ بنت عبد العزیز التویجری کو معاون سربراہ برائے مسجد نبوی شریف میں خواتین امور پر تقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ میں یہ منصب پہلی مرتبہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر فاطمہ التویجری کا تقرر مسجد نبوی میں خواتین امور کے شعبے میں مثبت تبدیلی کا باعث ہوگا‘۔
’سعودی قیادت کی سرپرستی میں خواتین کو مواقع فراہم کرنے کے ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاطمہ التویجری  امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں تربیتی ادارے کی استاد ہیں جبکہ نورہ یونیورسٹی سے اسلامی ریسرچ میں پیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

شیئر: