Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 2 ہزار523 کیسز کی تصدیق،4 ہلاکتیں

ایک ہزار سےزائد افراد کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 2 ہزار 523 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سامنے آنے والے نئے کیسز کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار525 تک پہنچ گئی۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں جمعہ 11 فرروی کواس مہلک وائرس سے 4 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔
کورونا سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 969 تک ہو چکی ہے۔
مملکت میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے ایک ہزار 40 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے ایک ہی دن میں 3 ہزار 825 افراد صحتیاب ہوئے۔ اس مہلک وائرس سے اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 85 ہزار 536 تک پہنچ گئی ہے جن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کورونا سے بچاو کےلیے مملکت کے تمام ریجنز میں بوسٹرڈوز لگائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بوسٹرڈوز ان افراد کےلیے انتہائی ضروری ہے جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگائے ہوئے 8 ماہ گزرچکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بوسٹرڈوز لگانے کے لیے توکلنا اورصحتی ایپ پراپائنٹمنٹ حاصل کرنے پابندی عائد کی گئی ہے جس کا مقصد ویکسینیشن سینٹرز میں ازدحام پرقابو پانا ہے۔

شیئر: