Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی ویمنز باسکٹ بال کھلاڑی کامیابیوں کے لیے پرعزم

یہاں خواتین کی نئی نسل میں بڑی صلاحیت ہے، انہیں اچھی تربیت کی ضرورت ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی باسکٹ بال کھلاڑی اور کوچ مھند شعبین نے اپنی زندگی اور باسکٹ بال کورٹ میں کئی بار جیت سمیٹتے ہوئے اپنی  بہت سی امیدیں بھی کامیابی سے سکور کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میں سویش باسکٹ بال اکیڈمی کی چیف ایگزیکٹو افسر مھند شعبین باسکٹ بال کی بہترین کھلاڑی کے ساتھ  سعودی خواتین باسکٹ بال کھلاڑیوں کو تربیت دینے والی پہلی سعودی کوچز میں سے ایک ہیں۔
سعودی  کھلاڑی مھند انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن سے لائسنس یافتہ کوچ  ہیں اور اس وقت وہ  ​​یورپ کوچنگ سرٹیفکیٹ کے حصول کے دوسرے سال میں ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد وہ دنیا  کے کسی بھی ملک میں کوچنگ کرا سکیں گے۔
سعودی پریمیئر لیگ چیمپئن شعبین کا کہنا ہے کہ میں واحد سعودی خاتون ہوں جو براعظم ایشیا سے باسکٹ بال کوچنگ کورس کے لیے منتخب ہونے والے دو افراد میں سے ایک ہے۔
مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے ساتھ ایک جاپانی کو منتخب کیا گیا ہے، یہ ایک انتہائی مستحکم کوچنگ لائسنس ہے جو عالمی پیمانے پر نیشنل باسٹک بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کی جانب سے دیا جاتاہے۔
سعودی کوچ کا کہنا ہے کہ میں یہ سب ایک جذبے کے تحت کر رہی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اس سے میں بہت سے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہوں جو سوچنے کے انداز کو بدل کر اپنے ذہن کو کھیل کی جانب لائیں گے۔

جدہ اور ریاض میں پہلا سعودی باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

شعبین کا کہنا ہے کہ وہ  کھیلوں کے ذریعے سعودی کمیونٹی کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل یا مشغلہ نہیں بلکہ طرز زندگی ہے جس کے ساتھ ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اس کھیل نے مجھے زندگی میں بہت کچھ سکھایا ہے  جیسے قیادت کرنا، دوسروں سے بات کرنا اور غصے پر قابو پانا۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں پر باسکٹ بال کا کھیل سیکھنے کے لیے مرد و خواتین دونوں ہی دلچسپی لیتے ہیں اور ہمارے پاس جو پروگرام ہیں وہ ان کی ضرورت ہے۔
 باسکٹ بال کے کھیل میں دلچسپی  کے باعت مھند شبعین  نے2017 میں مرد اور خواتین دونوں کھلاڑیوں کے لیے جدہ سوئش باسکٹ بال اکیڈمی قائم کی۔
اکیڈمی نے سعودی خواتین باسکٹ بال کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا کیونکہ اس نے انہیں تربیتی پروگرام اور ترقی کے مواقع دونوں پیش کیے تھے۔

2021 میں سعودی کنگڈم کپ کی میزبانی پر ہمیں فخر ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سویش اکیڈمی میں شامل  ٹیمیں قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکی ہیں۔ سویش اکیڈمی کی جانب سے 2019 میں لڑکیوں کی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفکیشن ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ بھیجا گیا۔
ایک ویمن ٹیم کو 2018 میں دبئی لے کر گئے اور 2021 میں جدہ میں منعقد ہونے والے سعودی کنگڈم کپ کی میزبانی کی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
سعودی باسکٹ بال کوچ کا خیال ہے کہ سعودی خواتین باسکٹ بال کی نئی نسل میں بڑی صلاحیت ہے، انہیں اس کھیل کے لیے صرف اچھی تربیت کی ضرورت ہے۔
جدہ سویش باسکٹ بال اکیڈمی  کی جانب سے سعودی باسکٹ بال فیڈریشن کے ساتھ 22 جنوری سے 3 مارچ تک جدہ اور ریاض میں پہلا سعودی باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔

شیئر: