امارات میں کورونا کے 895 نئے کیسز، فلسطین میں 18 ہلاکتیں
امارات میں کورونا کے 895 نئے کیسز، فلسطین میں 18 ہلاکتیں
جمعرات 17 فروری 2022 22:11
فلسطین میں کورونا کے نئے کیسز 2928 ریکارڈ پر آئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 895 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے۔ جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 72 ہزار 210 تک پہنچ گئی۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق وائرس سے مزید 2808 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی کل تعداد 8 لاکھ 11 ہزار 632 تک ہوگئی۔
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مزید ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوکر چل بسا جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 2290 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو 4 لاکھ 8 ہزار 75 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ امارات میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ سرکاری اور نجی اداروں میں ہورہے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے مصدقہ کیسز 2928 ریکارڈ پر آئے ہیں۔ کورونا سے ایک ہی دن میں 18 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 5 ہزار 401 صحت یاب ہوگئے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ فلسطین میں کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی شرح 51.5 فیصد تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نازک کیسز کی شرح 7.6 فیصد اور اموات کی شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔