Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 466 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 33 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز شرح 3.29 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 866 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 466 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد ایک ہزار 386 ہے۔
موسم سرما کے آغاز میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا۔

شیئر: