Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دریائے نیل کے رنگ میں تبدیلی سے خوف و ہراس

’دریائے نیل کے پانی کے رنگ میں تبدیلی سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
مصر میں دریائے نیل کا رنگ زرد ہونے سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مصری ویب سائٹ مصراوی کے مطابق کل منگل کو مصر میں پینے کے پانی کا واحد ذریعہ دریائے نیل کے رنگ میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
مصری وزیر پانی و آب پاشی محمد عبد العاطی نے شہریوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’دریائے نیل کے پانی کے رنگ میں تبدیلی سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہے‘۔
’گزشتہ کئی روز سے موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلوں کو دریا میں چھوڑا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سیلابی پانی  میں بڑی مقدار میں مٹی اور ریت شامل ہوجاتی ہے جس  کی وجہ سے دریا کا پانی مٹیالا ہوگیا ہے‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ ’دریا کے رنگ میں تبدیلی سے پانی کا معیار متاثر نہیں ہوتا‘۔
’دریائے نیل کا پانی آج بھی بہت معیاری ہے اور پینے اور آب پاشی کے لیے بہت مناسب ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آنے والے دو تین دنوں میں دریائے نیل کا پانی اپنی اصل کیفیت میں واپس آجائے گا‘۔

شیئر: