Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں جنگ کوطول دینے والے فریق کا احتساب کریں گے ، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کے سلسلے میں مملکت اورامارات کی مدد کا پابند ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ کو طول دینے والے فریق کے احتساب کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
قبل ازیں امریکی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب اورامارات کی مدد کا پابند ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ اور خلیجی ممالک حوثی دہشتگردوں کی فنڈنگ کرنے والے نیٹ ورک کوختم کرنے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکی وزارت خزانہ نے حوثیوں کو فنڈ فراہم کرنے، خطے ، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو مخدوش کرنے والے انٹرنیشنل نیٹ ورک کے آرکان پرپابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے توجہ دلائی کہ حوثیوں کو فنڈ دینے والے انٹرنیشنل نیٹ ورک پرپابندیاں خلیجی دوستوں کے ساتھ رابطے کے بعد لگائی گئی ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ شہریوں پردہشتگردانہ حملوں کے حوالے سے حوثیوں کے احتساب کے لیے انکے پاس ضروری وسائل موجود ہیں۔

شیئر: