Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھوڑا انتظار کیجیے، ’پٹھان‘ آ رہا ہے

شاہ رخ خان کی فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہلانے والے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور یہ فلم جنوری 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں شاہ رخ خان نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پٹھان‘ ہندی، تامل اور تیلیگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘
یشراج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فلم کی کہانی کے بارے میں فی الحال معلومات موجود نہیں لیکن ٹریلر میں آگ اور ٹینکس دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اس فلم کی کہانی کسی قسم کی جنگی صورتحال کے اردگرد گھومتی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل شاہ رخ خان کی آخری فلم ’زیرو‘ دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کے ٹریلر میں دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے کردار کا تعارف کراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’یہاں تک کہ اس کے پاس کوئی نام رکھنے والا بھی نہیں تھا، اگر کچھ تھا تو بس یہی ایک دیش (ملک) انڈیا۔‘
اگلے ہی پل ٹریلر میں شاہ رخ خان کی آواز سنائی دیتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’تو اس نے اپنے دیش (ملک) کو ہی اپنا دھرم (مذہب) مان لیا اور دیش کی رکشا (حفاظت) کو اپنا کرم۔‘
’اور جن کا نام نہیں ہوتا، ان کا نام دھرم کے ساتھ ہی کردیتے ہیں اور یہ نام کیوں پڑا کیسے پڑا؟ اس کے لیے تھوڑا سے انتظار کیجیے۔‘

شیئر: