شمالی علاقوں میں تیز ہوا، 55 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار ہوگی
’آج جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہلکی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہلکی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ باحہ، عسیر اور جازان میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حائل، تبوک، شمالی ریجن کے علاوہ قرب و جوار کے علاقوں میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے اپنی روزانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ’تبوک، شمالی حدود اور الجوف میں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوا چلے گی‘۔
’مذکورہ علاقوں میں گرد و غبار کا طوفان ہوگا جس کا دائرہ حائل، قصیم اور مدینہ منورہ تک پہنچ سکتا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’حائل ریجن اور اس کی متعدد کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ شام 7 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔