سعودی خاتون کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا
’خاتون نے عدالت کے مطالبے پر جرم وقوع ہونے پر قسم اٹھالی اور ایک خاتون کو بطورگواہ کو پیش کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کی عدالت نے سعودی خاتون ملازمہ کو چھیڑنے پر ایک عرب غیر ملکی کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خاتون نے عدالت کے مطالبے پر جرم وقوع ہونے پر قسم اٹھالی اور ایک خاتون کو بطورگواہ کو پیش کیا ہے۔
مذکورہ خاتون کی وکیل رباب المعبی نے کہا ہے کہ ’اسلامی تعزیرات کے مطابق دعوی دائر کرنے والے کو دلیل پیش کرنا ہے‘۔
’متاثرہ خاتون نے ایک خاتون کو بطور گواہ پیش کیا جبکہ اسلامی تعزیرات کے مطابق اسے دو خواتین گواہ پیش کرنی چاہئیں تاہم عدالت کے مطالبے پر اس نے دعوی وقوع ہونے پر قسم اٹھا لی‘۔
’عدالت نے ایک خاتون کی گواہی اور قسم پر اکتفا کرتے ہوئے غیر ملکی کو مجرم قرار دے دیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عدالت نے دستیاب شواہد کی بنا پر غیر ملکی کو 8 ماہ قیدکی سزا پر اکتفا کیا ہے‘۔
خاتون وکیل نے کہا ہے کہ ’سعودی قوانین کے مطابق چھیڑ خانی کا الزام ثابت ہونے پر دو سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر ہے‘۔