Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت نے کورونا کے 283 مریضوں کی تصدیق کردی

’24 گھنٹوں میں ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 443 کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے آج ہفتے کو کورونا کے 283 مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض ہلاک ہوا ہے جبکہ 443 کی حالت نازک ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’525 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 726876 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’وبا کے آغاز سے لے کر اب تک 747119 افراد کو کورونا لا حق ہوا ہے جبکہ 9006 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں‘۔

شیئر: