ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فیفا کے صدر کی ملاقات
سعودی عرب میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے اورتعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بین الاقوامی فیڈریشن برائے فٹ بال ایسوسی ایشن ’فیفا‘ کے صدر انفانٹینون نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران فٹبال کے حوالے سے متعدد پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ہے۔
سعودی عرب میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے اورتعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کے علاوہ سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل بھی موجود تھے۔