Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی امیر ماجد روڈ آج رات عارضی طورپربند رہے گی

گیارہ مارچ جمعے کو سہ پہر چار بجے تک روڈ کو کھول دیا جائے گا۔ (فوٹو سبق)
محکمہ ٹریفک جدہ نے کہا ہے  کہ  امیر ماجد روڈ (السبعین ) جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک بجے سے جمعہ کو سہ پہر چار بجے تک بند رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ امیر ماجد روڈ کو کنگ عبدالعزیز چوراہے کے جنوب میں بند کیا جائے  گا۔ اس سلسلے میں میونسپلٹی کے ساتھ یکجہتی پیدا کرلی گئی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ امیر ماجد روڈ  11 مارچ کو سہ پہر چار بجے تک پیدل چلنے والوں کے لیے پل نصب کرنے کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے۔
اس روڈ کو استعمال کرنے  والوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں جس کی وضاحت ویب سائٹ پر کردی گئی ہے۔ سوشل  میڈیا پر اس حوالے سے میپ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: