Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا، خاتون مسافر پر تشدد، دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ اور بیٹی کیوں پیدا ہوئی سمیت اہم خبریں

عمران خان کے مطابق ’جنرل باجوہ نے مجھے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو آپ نے ڈیزل نہیں کہنا‘۔ (فوٹو: مسلم لیگ ن)
’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے انڈیا کا ایک میزائل پاکستانی علاقے میں گرنے، مولانا فضل الرحمان کو ’ڈیزل‘ نہ کہنا، نور مقدم کیس میں ملزمان کی سزائیں بڑھانے کی اپیل، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور بیٹی کیوں پیدا ہوئی سمیت گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں۔

جلسے میں شرکت کیوں کی؟ الیکشن کمیشن کا وزیراعظم اور وزرا کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے تیمرگرہ کے جلسے میں شرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

نور مقدم کیس: ملزمان کی سزائیں بڑھانے کے لیے اپیل دائر

اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کے فیصلے خلاف مدعی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


نور مقدم کیس کے مدعی نے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

جنرل باجوہ نے مجھے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو آپ نے ڈیزل نہیں کہنا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’ان کی ابھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے مجھے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آپ نے ڈیزل نہیں کہنا۔ میں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ میں نہیں کہتا، عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھا ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

تکنیکی خرابی کے سبب میزائل پاکستان میں گرنے پر افسوس ہے: انڈیا

انڈین حکومت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ رواں ہفتے بدھ کو ایک ’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے ان کا ایک میزائل پاکستانی علاقے میں گرا تھا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مویشیوں کی بیماری ’لمپی سکن‘ کا پھیلاؤ، بیرون ملک سے ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شروع ہونے والی مویشیوں کی بیماری لمپی سکن ملک بھر میں پھیلنے سے روکنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مشترکہ حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے جس میں صوبوں میں مویشیوں کی نقل و حمل پر پابندی اور بیماری کے خلاف ویکسین کی درآمد سمیت متعدد اقدامات پر غور کیا گیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


الیکشن کمیشن نے جلسے میں شرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کیا۔ (فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر)

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پی آئی اے کی پرواز کے دوران مسافر کو دل کا دورہ مشکوک نکلا

کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو پڑنے والا دل کا دورہ مشکوک قرار پایا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق مسافر کو دل کا دورہ نہیں پڑا تھا۔ پرواز کو واپس کراچی اتارنے پر قومی ایئرلائن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بیٹی کیوں پیدا ہوئی؟ ’قاتل باپ‘ بھکر سے گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کی پولیس نے نومولود بچی کو فائرنگ سے قتل کرنے والے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مجھے کیوں نکالا‘ سے ’گھبرانا نہیں ہے‘ تک سیاستدانوں کے مشہور جملے

وزیراعظم عمران خان کے بارے میں مشہور ہے کہ اپنی تقاریر یا میڈیا ٹاک کے دوران بعض اوقات ایسا جملہ کہہ دیتے ہیں جو بعد میں دیر تک سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر زیرِ بحث رہتا ہے۔ ان کے سیاسی ناقدین ایسے ہی جملوں کو ان پر تنقید کے لیے استعمال کرتے رہتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پتنگ کی ’قاتل ڈور‘ کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس کے جدید حربے

پاکستان میں پتنگ اڑانے پر پابندی لگے دو دہائی سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، لیکن اس کھیل کی سماج میں جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ آج بھی اس کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


فروری اور مارچ یعنی بہار کا موسم پتنگ بازوں کا محبوب موسم کہلاتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

وسیم اکرم پلس‘ عثمان بزدار کا مستقبل کیا ہوگا؟

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔ وزیراعظم کو اس بار نہ صرف اپنے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کا چیلنج درپیش ہے بلکہ سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کی کرسی بھی خطرے میں ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان بھر میں عورت مارچ، ’برابر حقوق کا مطالبہ

خواتین کے بین الاقوامی دن پر اسلام آباد سمیت ملک بھر میں خواتین نے ’عورت مارچ‘ اور مختلف ریلیوں کے ذریعے اپنے حقوق کے حوالے سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مرد کے لیے نئی کار پہلی گرل فرینڈ کی طرح ہوتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے کاریں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کو حکم دیا ہے کہ صارف کو ناقص گاڑی فراہم کرنے پر ہرجانہ ادا کیا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

جیل کے دروازے پر چھ پیاروں کی لاشیں، قیدی آخری دیدار نہ کرسکا

غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے اور اس جرم میں جیل جانے والے قیدی عبداللہ کے لیے اس سے بڑا کیا المیہ ہوگا کہ اس کی رہائی سے صرف ایک روز پہلے اس کے خاندان کے چھ افراد کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


قیدی عبداللہ کے ماں باپ اور چار بہن بھائی بظاہر خاندانی رنجش کی بھینٹ چڑھ گئے۔ (فوٹو: اردو نیوز)

کراچی کی بس میں خاتون مسافر پر تشدد کرنے والا کون ہے؟

کراچی میں مسافر بس میں سوار ایک خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 63 افراد ہلاک، 194 زخمی

پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد امامیہ میں ’خودکش دھماکے‘ سے کم از کم 63 افراد ہلاک جبکہ 194 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مارچ کی کوریج کرنے والے ڈرون کے ٹکرانے سے آصفہ بھٹو زخمی

خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے چہرے سے کوریج کرنے والا ڈرون کیمرا ٹکرا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: